بھٹکل:7/فروری (ایس او نیوز)جنتا ودیا لیا شرالی میں زھینکار ملیوڈیس آرٹس اسوسی ایشن (ر)اور محکمہ کنڑا اور تہذیب کے اشتراک سے موسیقانہ ادب پر مشتمل نوپوروتسوا نامی پروگرام کا انعقاد ہوا۔
صنعت کار سنیل نائک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زھینکار نامی ادارہ پورے ضلع کےلئے فن کاری کے میدان کا سفیر ہے۔ زھینکار ادارے کے صدر پرسنا پربھو نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ فن کاری کے میدان میں خدمات انجام دینے والے شمبھوہیگڈے کی تہنیت کی گئی ۔ پدمنابھ پائی نے طلبا میں انعامات کی تقسیم کی ۔ کالج کے پرنسپال اے بی رام رتھ موجود تھے۔ ڈاکٹر آروی صراف نے پروگرام کی صدارت کی۔ استاد سنجئے گوڑیگار نےاستقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ودھوشی نینا پرسنا نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد کرناٹکا سنگیت، بھرت ناٹیا، مصوری کی نمائش اور فلمی گیتوں کا پروگرام منعقد ہوا۔